ابنا: يہ بات پيو ريسرچ سينٹر کي طرف سے کروائے گئے سروے ميں سامنے آئي ہے .اس سروے کے مطابق عرب اسپرنگ کے نتيجے ميں آمريت سے چھٹکارہ حاصل کرنے والے پہلے دو ممالک مصر اور تيونس کے بالترتيب 67 اور 63 فيصد عوام نے کہا ہے کہ وہ جمہوريت کے حق ميں ہيں. حاليہ مہينوں کے دوران کروائے گئے اس سروے کے نتائج کے مطابق لبنان ميں 84 ، ترکي ميں 71 جبکہ اردن ميں 61 فيصد عوام نے اپنے اپنے ممالک ميں طرز حکمراني کے ليے جمہوريت کو بہترين طريقہ کار قرار ديا ہے.
يہ سروے مارچ اور اپريل ميں کروايا گيا تھا اور اس ميں ہر ملک سے ايک ہزار افراد کو شامل کياگيا تھا ، جس ميں غلطي کے امکان کو بھي ملحوظ رکھا گيا. .......
/169